امریکہ: برفانی موسم نے سیلاب کو سُست کردیا
شدید سردی میں درجۀ حرارت کے نقطۀ انجماد سے نیچے چلے جانے وجہ سے اُس سیلاب کی رفتار سُست ہوگئى ہے ، جس سے شمالی ریاستوں نارتھ ڈکوٹا اور منی سوٹا کے دو شہروں کو خطرہ درپیش ہے۔
ماہرین نے اب پیش گوئى کی ہے کہ رَیڈ رِیور میں پانی اُترنے سے پہلے اتوار کے روز بلند ترین سطح پر پہنچ جاےٴ گا ، جو 13 میٹر سے زیادہ بلند ہوسکتی ہے۔
یہ دریا پہلے ہی طغیانی کا گذشتہ بلند ترین ریکارڈ توڑ چکا ہے ، اور اس سے منی سوٹا کے شہر مور ہیڈ اور نارتھ ڈکوٹا کے شہر فارگو میں بدستور سیلاب آجانے کا خطرہ ہے۔
لوگوں نے ان شہروں میں رضاکاروں اور ہنگامی کارکنوں کی مدد سے بڑی محنت کے ساتھ ریت کے تھیلوں سے پُشتے تعمیر کیے ہیں۔ لیکن ہوسکتا ہے کہ یہ پُشتے سیلاب کا مقابلہ نہ کرسکیں۔
نیشنل گارڈ کے کم سے کم ایک ہزار 700 فوجی علاقے میں گشت پر ہیں اور وہ پُشتوں سے پانی کے ممکنہ اخراج اور ٹوٹ پھوٹ پر نظر رکھے ہوےٴ ہیں۔ ہزاروں لوگوں کو بلند اور محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
صدر بارک اوباما نے ریڈیو پر اپنی ہفتہ وار تقریر میں کہا ہے کہ وہ صورتِ حال کا غور سے جائزہ لے رہے ہیں اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ حکومت مدد کے لیے جو بھی ضروری ہوا وہ کرے گی۔
مسٹر اوباما کی تقریر میں اگرچہ بیشتر توجہ اقتصادی بحران پر مرکوز رہی ، لیکن انہوں نے کہا ہے کہ ” قدرت کی طاقتیں ایسے طریقوں سے مداخلت کرسکتی ہیں، جو دوسرے بحرانوں کا سبب بن جاتے ہیں اور ہمیں اُن کا لازماً جواب دینا چاہےٴ اور فوراً جوابی اقدامات کرنے چاہئیں۔“
0 Responses to "امریکہ: برفانی موسم نے سیلاب کو سُست کردیا"
Leave A Comment :
you can gave comments to all post,s .Select the profile . you can post easly comments select the Name/ URL . God bless you.