عالمی معاشی بحران: لندن میں ہزاروں افراد کا احتجاج

Posted by Anonymous on 1:50 PM



لندن: عالمی معاشی بحران کا شکار ہزاروں افراد نے لندن میں پانچ روزہ احتجاجی مارچ شروع کردیا۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں تاجروں کی تنظیموں، عالمگیریت کے مخالفوں، اور ماحولیات کے لئے کام کرنے والے اداروں کے ہزاروں کارکنان نے پانچ روزہ احتجاجی مارچ کا آغاز کردیا۔ احتجاجی مارچ کا مقصد پانچ روز بعد لندن میں ہونے والے جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس کی توجہ اصل مسائل کی جانب مبذول کروانا ہے۔ مارچ کوپٹ پیو پل فرسٹ کا نام دیا گیا ہے ۔مارچ میں مظاہرین نے عالمی رہنماوٴں سے مطالبہ کیا کہ مستقبل کی پالیسیوں میں نوکریوں کا تحفظ، انصاف کی بحالی، اور ماحولیاتی اصلاحات اولین ترجیحات ہونی چاہیں۔ پانچ روزہ مارچ وکٹوریا ایم بینک منٹ سے ہائیڈ پارک تک جاری رہے گا۔ ٹریڈ یونین کانگریس کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ احتجاجی مارچ عالمی رہنماوٴں کے لیے کھلا پیغام ہے،کہ کھلی منڈیوں اور معاشی بے قاعدگی کے نظریات ناکام ہوچکے،جنہیں ترک کرنا ہوگا۔ تجارتی کمپنی کے ترجمان جیک کورن نے کہا ہے کہ عوامی مفادات پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ احتجاج میں شرکت کے لیے پورے برطانیہ سے لوگ لندن میں جمع ہوئے احتجاج کے دوران بینکرز کے خلاف تلخ زبان استعمال کرنے پرایک پروفیسر کو معطل کردیا گیا۔ مارچ کے دوران پر تشدد واقعات کا خدشہ ہے۔