خواتین اپنی عمر کے ساڑھے آٹھ سال شاپنگ میں گذارتی ہیں

Posted by Anonymous on 1:14 PM





عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ خواتین کا پسندیدہ مشغلہ خریداری ہے۔ تاہم بعض خواتین اس سے انکار کرتی ہیں۔ حال ہی میں برطانیہ میں جی ای منی نے یہ جاننے کے لیے سروے کرایا کہ خواتین اوسطاً اپنا کتنا وقت خریداری پر صرف کرتی ہیں۔ اس سروے کے حیرت انگیز نتائج میل آن لائن میں شائع ہوئے ہیں۔


برطانیہ میں کیے جانے والے اس تازہ ترین جائزے سے معلوم ہو اہے کہ خواتین اپنی پوری زندگی میں کا آٹھ سال سے زیادہ عرصہ صرف خریداری پر صرف کرتی ہیں، یعنی اپنے خاندانوں کے لیے کھانے پکانے اور لباس کا بندو بست کرنے کے ساتھ ساتھ اور خریداری کے تھوڑے بہت نشے کے ساتھ ، اوسطاً ایک خاتون اپنی63 سال کی عمر میں حیرت انگیز طور پر 25184 گھنٹے اور53 منٹ تک کا عرصہ خریداری کرتے ہوئے گذارتی ہے۔

ماہرین کا اندازہ ہے 63 کی عمر کو پہنچنے تک ایک خاتون اوسطاً 3148 دن خریداری کے نام کرتی ہے یا آپ اسے اس طرح بیان کرسکتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی کے ساڑھے آٹھ سال خریداری کرتے ہوئے گذارتی ہے۔

یہ تازہ ترین جائزہ جی ای منی نے کروایا تھا اور اس میں 3000 سے زیادہ خواتین کو شامل کیا گیا تھا ۔ اس جائزے سے معلوم ہواکہ خواتین سال بھر کے دوران اوسطاً 301 مرتبہ خریداری کے لیے جاتی ہیں اور کل 399 گھنٹے اور 46منٹ خریداری میں صرف کرتی ہیں ۔

اس تازہ ترین جائزے سے ظاہر ہوا کہ خواتین خوراک کی خریداری میں ہر بار صرف ایک گھنٹہ صرف کرتی ہیں اور یوں ایک سال میں اوسطاً 84 مرتبہ کھانے پینے کی چیزیں خریدنے کے لیے بازار جاتی ہیں او ر اس طرح کل 94 گھنٹے اور 55 منٹ سپر مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیا خریدنے پر صرف کرتی ہیں ۔
خواتین سال میں 90 مرتبہ اپنی ذاتی شخصیت کو بہتر بنانےکے سلسلے میں اشیاء خریدنے بازار جاتی ہیں ۔ اور وہ 30 مرتبہ لباس ، 15 مرتبہ جوتے ، باقی دوسری استعمال کی چیزیں 18 بار اورہار سنگھار کی چیزوں کےلیے27 بار بازارکا رخ کرتی ہیں ۔ وہ کل 100گھنٹے اور48 منٹ لباس اور فیشن کی چیزیں خریدنے پر صرف کرتی ہیں ۔

وہ مزید 40 گھنٹے اور 30 منٹ پیروں کے استعمال کی چیزوں اور 29 گھنٹے اور31 منٹ ایسی چیزیں مثلاً ہینڈ بیگ ، جیولری اور سکارف وغیرہ خریدے پر صرف کرتی ہیں ۔ وہ مزید چھوٹی موٹی چیزوں مثلاً ڈی اوڈرینٹ، شاور جیل وغیرہ خریدنے پرایک سال میں 17 گھنٹے اور 33 منٹ صرف کرتی ہیں
وہ مزید 19 بار یا 36 گھنٹے اور17 منٹ دوستوں اور خاندان کےلیے تحائف خریدنے پر صرف کرتی ہیں ۔

جائزے سے یہ بھی ظاہر ہواکہ خواتین سال میں 15بار ونڈو شاپنگ کے لیے جاتی ہیں اور 48 گھنٹے اور 51 منٹ صرف اپنی اگلی خریداری کی اشیاءکا جائزہ لینے میں صرف کرتی ہیں ۔جی منی کے اسٹیورٹ میک فیل کہتے ہیں کہ خواتین بہت سا وقت صرف اس یقین دہانی کے حصول میں خرچ کرتی ہیں کہ انہیں اپنی ضروریات کے لیے انتہائی موزوں چیزیں انتہائی موزوں قیمت میں مل سکیں ۔


کچھ خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں اس لیے شاپنگ پرزیادہ وقت صرف کرنا پڑتاہےکہ گھروں کےمرد اس کام میں دلچسپی نہیں لیتے ۔ وہ باقاعدگی سے خریداری کےلیے بازارنہیں جاتے وہ لباس نہیں خریدے ۔جب کہ خواتین ہی ان کےلیےخریداری کرتی ہیں اور جب ان کو وہ چیز پسند نہیں آتی تو اسے واپس کرنےبھی جاتی ہیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں خریداری میں اس لیے بھی زیادہ وقت لگتا ہے کہ دکاندار چند ہفتوں کے بعد دکان کی اشیاء کی جگہیں تبدیل کر دیتے ہیں اور اس لیے انہیں اپنی پسند کی چیز ڈھونڈھنے میں کافی وقت لگ جاتاہے
۔ بشکریہ وی او اے