کائنات کی 13 ارب سال پرانی تصویریں VOA

Posted by Anonymous on 6:54 AM
حال ہی میں خلائی دوربین ہبل نے کائنات کی چند ایسی تصویریں زمینی مرکز کو بھیجی ہیں جن سے 12 ارب سال سے زیادہ پہلے کے اس دور کی نشاندہی ہوتی ہے جب کائنات اپنے ارتقائی مراحل سے گذر رہی تھی۔ ان رنگین تصویروں میں کائنات کے ابتدائی دور کی ہزاروں کہکشاؤں کے عکس موجود ہیں۔امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ہبل سے اتاری جانے والی ان تصویروں کے ذریعے سب سے زیادہ فاصلے پر واقع کہکشاؤں کے 13 ارب سال سے زیادہ عرصہ پہلے کے دور کو ظاہر کرتی ہیں اوران رنگین تصویروں سے یہ پتا چلتا ہے کہ اپنے ابتدائی زمانے میں کہکشائیں اپنی تکمیل کے مختلف مراحل سے کس طرح گذر رہی تھیں۔ ناسا کا کہنا ہے یہ تصویریں کائنات کے وجود میں آنے یعنی ’ بگ بینگ‘ سے 65 کروڑ سال بعد کے زمانے کو ہمارے سامنے لاتی ہیں۔ اکثر سائنس دانوں کاخیال ہے کہ یہ کائنات ایک بڑے دھماکے ’ بگ بینگ‘ کے نتیجے میں وجود میں آئی تھی۔ خلائی دور بین ہبل سے حاصل ہونے والی تصویروں میں پرانی اور چھوٹی کہکشائیں زیادہ بہتر طور پر ایک ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔یہ تصویریں کہکشاؤں کے ارتقائی دور کے مختلف مراحل سے پردہ اٹھاتی ہیں۔ناسا کا کہنا ہے کہ گہرائی ، درستگی اور تفصیلات کے نقطہ نظر سے کائنات کی اب تک حاصل ہونے والی یہ سب سے بہتر تصویریں ہیں۔
ہبل دور بین ناسااور یورپیئن سپیس ایجنسی کا ایک مشترکہ پراجیکٹ ہے۔

6 Boxers of Central africa , Have embraced the Islam.

Posted by Anonymous on 8:30 PM
بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پاکستان آئے ہوئے وسطی افریقہ کے چھ باکسرز نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وسطی افریقی باکسنگ اسکواڈ کے کوچ محمد، مسلمان ہیں۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو کے مطابق یہ باکسرز منگل کو جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی نعیم کے ہاتھوں اسلام قبول کرینگے۔

اسلام قبول کرنے والے باکسرز میں نیام بنگوئی، این گوکو، این درش، بنگولا، یاگرجی بوڈو اورسیلے بینگے شامل ہیں۔ یہ تمام باکسرز صرف فرانسیسی زبان میں بات کرتے ہیں۔

وسطی افریقی باکسنگ ٹیم کے کوچ محمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور پاکستانی لوگوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک غریب ہے اور اگر پاکستان باکسنگ فیڈریشن ان کی مالی مدد نہ کرتی تو ان کے باکسرز کے لیے یہاں آکر کھیلنا ممکن نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ وسطی افریقہ دنیا کے غریب ملکوں میں سے ایک ہے جہاں کی آْبادی کا پچاس فیصد عیسائی ہیں جبکہ مسلمان پندرہ فیصد ہیں۔

وسطی افریقہ میں باسکٹ بال کے بعد باکسنگ دوسرا مقبول کھیل ہے
Courteous By BBC۔