کامیابی میں پوری ٹیم کی کوشش شامل ہے ، شعیب ملک

Posted by Anonymous on 2:18 PM

اختتامی تقریب کے بعد پی آئی اے کے کپتان شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے ون ڈے ٹورنامنٹ کی فتح میں پوری ٹیم کی محنت شامل ہے اور تمام کھلاڑیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 20اوور کرکٹ کے آنے کے بعد315رنز کا ٹارگٹ کوئی بڑا ٹارگٹ نہیں ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیشنل بنک کی ٹیم مضبوط ٹیم ہے اور اوپنر سلمان بٹ کا شروع میں آؤٹ ہونا ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوا لیکن پھر بھی ان کی ایورج اچھی رہی۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں کھیلی جانے والی سیریز کے حوالے سے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کون فیورٹ ہے۔ ہمیں صرف نقصان یہ ہے کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ زیادہ نہیں کھیل سکے اور بہت زیادہ عرصہ کے بعد آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے میچوں کے دوران تماشائیوں کے سٹیڈیم میں نہ آنے کے حوالے سے کہا کہ اس کے لئے میڈیا اور کھلاڑیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت نہیں دی،وزیراعظم گیلانی

Posted by Anonymous on 2:03 PM

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سترویں ترمیم کے خاتمے کیلئے ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ یہ کام کب تک مکمل ہوگا مسلم لیگ ن کو وفاق میں جمہوریت کی دعوت نہیں دی گڑی خدابخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کا عہدہ ہمیشہ باقی نہیں رہتا جبکہ آئین اور ملک ہمیشہ باقی رہیں گے ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے آئین کا تحفظ ہمارے لئے فرض عین ہے بے نظیر بھٹو شہید اور ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات اور ویژن اب بھی ہمیں مکمل رہنمائی کرتے ہیں جن سے پوری قوم استفادہ حاصل کررہی ہے او رہم ان نظریات ‘ ویژن اور منشور کے مطابق آگے چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئین 1973 ء کے بعد میثاق جمہوریت بھی وہ دستاویز ہے جس پر ہماری شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کے دستخط ہیں پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت پر عمل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ سترویں ترمیم کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ اس کے لئے جلد کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی اور وہ کمیٹی ہی اس بارے میں فیصلہ کرے گی کہ وزیراعظم نے کہا کہ ہم مفاہمت کی سیاست کا فروغ چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کو ابھی وفاق میں شمولیت کی دعوت نہیں دی پنجاب حکومت میں شامل ہونے کے لئے پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی وزیراعظم ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت قبائلی علاقوں اور سوات میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان علاقوں میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے علاوہ نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کرنے کی حکمت عملی پر گامزن ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ مقامی عوام کے دل و دماغ جیتے جائیں انہوں نے کہا کہ حکومت کسی شدت پسند سے مذاکرات نہیں کررہی بلکہ ہتھیار ڈالنے والوں سے مذاکرات ہوں گے ہماری اولین ترجیح ہے کہ مذاکرات اور تعمیر و ترقی کے ذریعے علاقے میں امن قائم ہو تاہم اگر حکومت رٹ کو چیلنج کیا گیا تو طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوات میں امن کے بعد نظام عدل کو سفارشات کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھیجا جائے گا انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سوات میں امن قائم ہوجائے گا لیکن اگر حکومت کی رٹ کو چیلنج کیا گیا تو اس کے لیے فوج کو بھی استعمال کیا جائے گا۔صوبہ پنجاب میں حکومت کی بحالی پر انہوں نے کہا کہ یہاں مسلم لیگ(ن) کی نہیں ہماری اتحادی حکومت بحال ہوئی ہے تاہم حزب اختلاف یا حزب اقتدار کا کردار منتخب کرنے کے حوالے سے پارٹی قیادت فیصلہ کریگی جس کے بارے میں پارٹی مشاورت سے قبل کچھ نہیں کہ سکتا ہوں تاہم انہوں نے کہا کہ اقتدار میں شامل ہوں یا حزب اختلاف میں بیٹھیں ہر کردار میں بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن کے مطابق مفاہمتی سیاست کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے کسی نئے سیاسی اتحاد کو17 ویں ترمیم کے خاتمے سے مشروط نہیں کیا ہے اور نہ ہم نے مسلم لیگ(ن) کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔17 ویں ترمیم کے خاتمے کے حوالے سے اختیارات اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو دئے گئے ہیں اب ان کی بنائی جانیوالی پارلیمانی کمیٹیوں پر منحصر ہے کہ وہ اس سلسلے میں کتنا وقت لیتی ہیں۔
Thanker from jinnah news

سیکورٹی تحفظات کا اظہار آسٹریلیا کا حق ہے، یونس

Posted by Anonymous on 1:54 PM


: قومی ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ایشیا میں کرکٹ کو زندہ رکھنے کے لئے پاکستان، بھارت ،سری لنکا اور بنگلہ دیش کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد سیکورٹی پر تحفظات کا اظہار کرنا آسٹریلیا کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں نئے کھلاڑیوں سے زیادہ امیدیں نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شعیب اختر سمیت انڈین کرکٹ لیگ کے کھلاڑی اگر فٹ ہیں اور اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں تو انہیں ٹیم میں ضرور شامل کیا جانا چاہیے۔ یونس خان نے کہا کہ آئی پی ایل سے بقایاجات کے حصول کے لیے کھلاڑیوں کو کوشش کرنی چایئے یہ ان کا حق ہے۔ اس سے پہلے پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ایسویسی ایشن کی جانب سے یونس خان کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب میں انہیں گولڈ میڈل پیش کیا گیا۔

امریکی سینٹرپرحملہ: بیت اللہ محسود نے ذمہ داری قبول کر لی

Posted by Anonymous on 1:52 PM
پاکستان تحریک طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود نے گزشتہ روز امریکا کے شہر نیویار ک میں امیگریشن سینٹرپر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبو ل کر لی ہے ۔ حملے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود نے دھمکی دی تھی کہ وہ امریکا کو امریکا میں ہی نشانہ بنائیں گے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز انہوں نے امریکا کے شہر نیویار ک میں ایک امیگریشن سینٹر کو نشانہ بنایا ۔ گزشتہ روز ایک شخص نے نیویارک کے علاقے پنگھامٹن میں امریکن سوک ایسوسی ایشن کی عمارت میں موجود امیگریشن سینٹر کے دفتر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی تھی جس میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے بیت اللہ محسود پر پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی مقرر کر رکھی ہے
thamker voa

مسلح شخص کی فائرنگ، تیرہ ہلاک

Posted by Anonymous on 1:38 PM

امریکی ریاست نیویارک میں ایک مسلح شخص نے امیگریشن مرکز میں موجود درجنوں افراد کو یرغمال بنانے اور ان میں سے تیرہ کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
ریاست نیویارک کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نیویارک کے شمال مغرب میں واقع علاقے بنگ ہیمٹن میں پیش آیا جہاں ایک ویتنامی نژاد امریکی شخص نے امیگریشن مرکز میں داخل ہو کر امریکی شہریت کا امتحان دینے والے افراد پر فائرنگ کر دی۔
بنگ ہیمٹن پولیس کے سربراہ جوزف زکسکی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ امریکن سوک ایسوسی ایشن کی عمارت سے چودہ لاشیں ملی ہیں جن میں حملہ آور کی لاش بھی شامل ہے جس نے خودکشی کی۔ ان کے مطابق حملہ اور کے پاس سے دو دستی بندوقیں، گولیاں اور ایک شکاری چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق وضع قطع سے ایشیائی دکھائی دینے والا ایک شخص جس کی عمر بیس کے لگ بھگ تھی امریکی سوک ایسوسی ایشن کے امیگریشن مشورہ مرکز میں جمعہ کی صبح داخل ہوا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس شخص کا قد قریباً چھ فٹ تھا اور اس نے شوخ سبز رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ حکام کے مطابق حملہ آور نے پہلے عمارت کے عقبی دروازے کو اپنی گاڑی کھڑی کر کے بند کیا اور پھر صدر دروازے سے اندر آ کر فائرنگ کر دی۔
ریاست نیویارک میں معصوم شہریوں پر اس قسم کی فائرنگ کی نہ تو کوئی وجہ ہو سکتی ہے اور نہ بہانہ‘۔یہ نیویارک کے لیے ایک المناک دن ہے۔
ڈیوڈ پیٹرسن، گورنر ریاست نیویارک
حملہ آور نے پہلے استقبالیہ مرکز پر موجود دو خواتین کو نشانہ بنایا اور اس کے بعد ان کمروں میں داخل ہو کر فائرنگ کی جہاں لوگ امریکی شہریت کا تحریری امتحان دینے میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق عمارت میں موجود چھبیس افراد گولیوں کی آواز سن کر تہہ خانے میں چھپ گئے جبکہ دیگر چالیس لوگ عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے لیکن ان میں سے چار شدید زخمی تھے۔ایک عینی شاہد کے مطابق اس نے پندرہ افراد کو عمارت سے اپنے ہاتھ سروں پر رکھے باہر نکلتے دیکھا۔' پولیس اہلکاروں نے انہیں ایمبولنسوں تک پہنچایا جو انہیں جائے وقوعہ سے لے گئیں‘۔
ایک مقامی ہسپتال کی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہسپتال میں تیس کے قریب افراد کو لایا گیا ہے جن میں سے کچھ کوگہرے زخم آئے تھے۔ریاست نیویارک کے گورنر پیٹرسن نے اس واقعے کو ’انتہائی خوفناک واقعہ‘ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ریاست نیویارک میں معصوم شہریوں پر اس قسم کی فائرنگ کی نہ تو کوئی وجہ ہو سکتی ہے اور نہ بہانہ‘۔یہ نیویارک کے لیے ایک المناک دن ہے‘۔
امریکہ میں حالیہ ماہ میں مسلح افراد کی جانب سے عام شہریوں پر فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ گزشتہ ماہ ہی امریکی ریاست الباما میں ایک مسلح شخص نے گیارہ افراد کو گولی مار دی تھی جبکہ گزشتہ برس کے آخری دنوں میں ریاست کیلیفورنیا میں کرسمس سے ایک دن قبل سانتا کلاز کے لباس پہنے ایک شخص نے نو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
Thanker from bbc