’پاکستانی کرکٹر آئی سی ایل سے آزاد‘

Posted by Anonymous on 10:34 AM





راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بھارت کی متنازعہ انڈین کرکٹ لِیگ نے پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدے ختم کر کے انہیں کسی بھی اور جگہ معاہدہ کرنے کے لیے این او سی بھی جاری کر دیے ہیں۔

عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ اس کے بعد تمام پاکستانی کھلاڑی جو آئی سی ایل کے لیے کھیل رہے تھے پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک دو روز میں وہ اپنی دستیابی سے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیں گے۔

یہ خبریں بھی آئیں ہیں کہ محمد یوسف نے آئی سی ایل سے اپنا معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع پاکستان کرکٹ بورڈ کو دے دی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف کے مطابق ابھی کسی کھلاڑی نے باضابطہ طور پر کرکٹ بورڈ کو اس کی اطلاع نہیں دی اور اگر ان کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تو وہ اس کی تصدیق آئی سی ایل کی انتظامیہ سے کریں گے اور پھر ان کھلاڑیوں کو ٹیم میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس لِیگ میں پاکستان کے اکیس کھلاڑی شامل ہوئے تھے جن میں محمد یوسف، عبدالرزاق، عمران فرحت، عمران نذیر، شبیر احمد اور رانا نوید الحسن ایسے تھے کہ جن کا پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں بھی مستقبل تھا لیکن آئی سی ایل میں شرکت کے سبب وہ پاکستان کے لیے نہیں کھیل سکتے تھے۔

آئی سی ایل کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مؤقف واضح تھا کہ کوئی کرکٹ بورڈ بھی انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو اپنی قومی ٹیم میں شامل نہیں کر سکتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تو آئی سی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی لیکن اس سال فروری میں سندھ ہائی کورٹ نے ان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی
بشکریہ بی بی سی۔