آئی ایس آئی چیف کاامریکی نمائندوں سے ملنے سےانکار

Posted by Anonymous on 2:21 PM



اسلام آباد: آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل احمد شجاع پاشا نے امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک اور امریکی جوائنٹ چیف آف ا سٹاف ایڈمرل مائیک مولن کی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا سے بھی ملاقات طے تھی۔ امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ہالبروک اور مائیک مولن کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے الگ الگ ملاقات طے تھی۔ تاہم لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی طرف سے ملاقات کو کنفرم نہیں کیا گیا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کی طرف سے ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا گیا اور ملنے سے انکار کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ ایڈمرل مائیک مولن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آئی ایس آئی کے کردار کے بارے میں منفی بیانات دئیے تھے۔