بھارتی کشمیر میں مزید بڑے حملے کریں گے:لشکر طیبہ

Posted by Anonymous on 7:52 AM




بھارتی کشمیر میں فوج کے خلاف برسر پیکار عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ نے مستقبل میں مزید بڑے حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ گزشتہ ہفتے سے جاری شدید لڑائی میں ایک میجر سمیت آٹھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں 17عسکریت پسند بھی مارے جا چکے ہیں جو ان کے مطابق لشکر کے ممبر ہیں لیکن کشمیری نہیں ہیں۔

اس لڑائی میں لشکر طیبہ کے ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے تنظیم کے ترجمان عبداللہ غزنوی نے بدھ کے روز سری نگر کے صحافیوں کو فون پر بتایا کہ آنے والے دن بھارتی افواج کے لیے بدترین ثابت ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی اس بات کا پیغام ہے کہ کشمیر میں آزادی کے لیے جدوجہد بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

عبداللہ غزنوی کا دعویٰ تھا کہ کپواڑہ میں جاری لڑائی میں اب تک 25بھارتی فوجی جبکہ 10عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے ممبئی حملوں کا الزام لشکر طیبہ پر عائد کیا جاتا ہے
بشکریہ وایس ااف امریکہ۔